نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن اپنے عہدہ سے مستعفیٰ

215

نیوزی لینڈ کی خاتون وزیر اعظم جیسینڈا آرڈرن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، انہوں نے استعفے کا اعلان پارٹی کے سالانہاجلاس کے دوران کیا۔

42 سالہ جیسینڈا آرڈرن نے کہا کہ میں نے موسم گرما کے وقفے کے دوران اس بات پر غور کیا تھا کہ آیا میرے پاس وزیراعظم کامنصب جاری رکھنے کی توانائی موجود ہے  لیکن اب اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ ایسا نہیں ہے اور ایسے حالات میں میرا اپنیپوزیشن پر کام جاری رکھنا نیوزی لینڈ کے حق میں ضرر رساں ہو سکتا ہے۔

2017 میں منتخب ہونے کے بعد جیسینڈا آرڈرن نے 37 سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم ہونے کا اعزاز اپنے نام کیاتھا جب کہ وہ دنیا کی دوسری لیڈر تھیں جنہوں نے وزارت عظمیٰ کے منصب کے وقت بچے کو جنم دیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن 7 فروری تک فرائض سرانجام دیں گی جب کہ نیوزی لینڈ میں عام انتخابات رواں سالاکتوبرمیں ہوں گے۔