سبی سے نوجوان جبری لاپتہ

374

سبی سے کاؤنٹر ٹیرزم ڈپارٹمنٹ نے نوجوان کو زخمی حالت میں حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے–

تفصیلات کے مطابق منگل کی شب  بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے گزی سے کاؤنٹر ٹیرزم ڈپارٹمنٹ اور خفیہ اداروں کے اہلکاروںنے تشدد کے بعد زخمی حالت میں نوجوان کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد سے نوجوان منظر عام پر نہیں آسکاہے–

لاپتہ نوجوان کی شناخت رضا محمد ولد شیر محمد مگسی کے نام سے ہوئی ہے– ذرائع کے مطابق دو سال قبل مذکورہ نوجوان کے دوبھائیوں کو بھی پاکستانی فورسز نے قتل کردیا تھا–

یاد رہے کہ سی ٹی ڈی نے اس سے قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لوگوں کی گرفتاری یا مقابلے میں مارے جانے کا دعویٰکیا ہے ماضی میں اس نوعیت کے واقعات میں گرفتار یا مقابلے میں مارے جانے والوں کی شناخت پہلے سے لاپتہ یا زیر حراست افرادکے طور پر ہوئی ہے۔