بی ایل ایف نے سامی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

555

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ چھ دسمبر بروز منگل صبح نو بجے ہمارے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے سامی میں مغرب کے جانب گشکور کے مقام پر پاکستانی فوج کے تعمیراتی کمپنی فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے سیکورٹی پر معمور پاکستانی فورسز پر بارودی سرنگ سے حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ایف ڈبلیو اویہاں سی پیک منصوبے کے تحت سڑک اور اسی مقام پر پل تعمیر کر رہی ہے۔ حملہ اس وقت کیا جب پاکستانی فورسز کے تین اہلکار گشت کر رہے تھے۔ بارودی سرنگ کے زد میں آنے سے تینوں اہلکار موقع پر ہلاک ہوگے۔

انہوں نے کہا مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک پاکستانی فوج اور اس کے استحصالی منصوبوں پر حملہ جاری رہے گا۔