بلوچستان گورنر شپ بی این پی مینگل کے حوالے

470

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے رہنماء بلوچستان کے نئے گورنر ہونگے-

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بی این پی مینگل کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی خان کاکڑ کو بلوچستان کا گورنر نامزد کردیا وفاق کی جانب سے عبدالولی کاکڑ جلد گورنر بلوچستان کا حلف اٹھائیں گے۔

واضع رہے سردار اختر مینگل کی پارٹی اس وقت وفاق و بلوچستان میں قائم حکومتوں کے اتحادی ہیں انکی پارٹی کے پاس وفاقی و صوبائی وزراء کے قلمدان پہلے سے موجود تھے-

جان محمد جمالی اس وقت قائم مقام گورنر بلوچستان ہیں-

صوبائی گورنر عہدے کے لئے گذشتہ روز اختر مینگل نے پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا تھا بی این پی مینگل نے پارٹی کے نائب صدر ملک عبدالولی خان کاکڑ کی گونر بلوچستان بننے کی تصدیق کردی ہے-

عبدالولی خان کاکڑ حالیہ دور میں بلوچستان کے تیسرے گورنر ہونگے اس سے قبل امان اللہ خان یاسینزئی کی 7 جولائی 2021 کو گورنر کے عہدے سے استعفیٰ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ظہور آغا گونر بلوچستان تعینات ہوئے تھے تاہم وفاق میں تحریک انصاف حکومت کے خاتمے کے بعد وہ بھی مستعفی ہوگئے اور جان محمد جمالی قائم مقام گونر تعینات تھے-