مستونگ: بم دھماکہ، 3 افراد ہلاک

687

جمعے کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بم دھماکے میں تین افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کابو میں مقامی قبائلیوں کے قافلے پر ریموٹ دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے کابو میں مقامی قبائلی شخص شاہنواز بنگلزئی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات اسی علاقے میں اسی گروہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو قتل کیا گیا تھا، مقامی افراد قبرستان سے تدفین کے بعد واپس آرہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا۔