بلوچستان فائرنگ و روڈ حادثات میں 2 افراد ہلاک

171

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ و روڈ حادثات کے واقعات میں مجموعی طور پر 2 افراد ہلاکت و متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی گزنلی میں اراضیات کے تنازعہ پر دو گروہوں میں جھڑپ میں شدید فائرنگ کا تبادلے میں ایک شخص ہلاک و دو افراد زخمی ہوگئے-

ادھر نوکنڈی کلی زور آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حاجی سہراب خان نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس اور انتظامیہ نے لاش کو اسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا ہے، واقعہ کے حوالے سے تحقیقات انتظامیہ کررہی ہے-

دوسری جانب ضلع لسبیلہ میں ٹریفک کے دو مختلف واقعات میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں-

لسبیلہ تحصیل کنراج کے علاقے گجرو پھٹ کے مقام پر مسافر بس الٹ گئی جس کے باعث سات افراد زخمی ہوگئے جنہیں دھدر پروجیکٹ کنراج اور وندر ڈیم کی گاڑیوں میں رورل ہیلتھ سینٹر وندر ریفر کریا گیا جن میں دو شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا-

مزید ایک اور حادثے میں وندر کے قریب ناکہ کھارڑی کے علاقے میں موٹر سائیکل سے گر کر دو افراد زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-