قلات میں فورسز کی گاڑی پر بم حملہ

546

بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کی گاڑی کو قلات کے علاقے جوہان میں نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق بم حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے، تاہم حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں، گذشتہ دنوں قلات کے علاقے شئے مردان میں پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو راکٹوں و دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا تھا جسکی ذمہ بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔