امریکا کی اپنے شہریوں کو بلوچستان اور پختونخوا کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

412

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان سفر کرنے سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سابقہ فاٹا کا سفر نہ کریں، ان علاقوں میں دہشتگردی یا اغوا کی وارداتیں ہو سکتی ہیں۔

ٹریول ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکی شہری لائن آف کنٹرول کے اردگرد کے علاقوں کا بھی سفر نہ کریں کیونکہ ایل او سی پر بھارتی اور پاکستانی فوجی دستوں میں گولہ باری کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کے لیے بھارت اور پاکستان کا سفر کرنے سے متعلق بھی ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ ’جرائم اور دہشتگردی‘ کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کا سفر کرنے میں نہایت محتاط رہیں۔

امریکی ٹریول ایڈوائزری میں ہندوستان کے آسام، اروناچل پردیش، میزورام، ناگا لینڈ اور بلوچستان پاکستان کے خیبر پختون خواہ کے کچھ علاقوں کو سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان سے متعلق یہ ایڈوائزری ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہیں جب پاکستانی فورسز کے اہم اہلکار بلوچستان سے اغوا اور قتل ہوئے ہیں۔

گذشتہ مہینے بلوچستان میں سرگرم مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے دو پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گیے تھے ۔

آخری اطلاعات تک وہ بی ایل اے کی حراست ہیں اور انکی رہائی بلوچ سیاسی افراد کی تبادلے پر کرنے سے مشروط کیا گیا ہے۔