کابل میں دھماکہ، متعدد افراد جانبحق و زخمی

158

افغانستان کے دارالحکومت کابل مسجد میں دھماکے سے 5 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکہ افغانستان کی ایک بڑی مسجد وزیر اکبر میں نماز جمعہ کے بعد اس وقت ہوا جب نمازی مسجد سے باہر جا رہے تھے۔

 اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں بیشتر نمازی شدید زخمی بھی ہیں اور اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

افغان پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ دھماکہ مقناطیسی بم سے کیا گیا ہے۔

دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم طالبان حکومت کے بعد سے ایسے واقعات کی ذمہ داری داعش قبول کرتی رہی ہے۔

خیال رہے کہ کابل میں گذشتہ پانچ روز کے دوران ہونے والا یہ تیسرا دھماکہ ہے۔