چمن روڈ حادثے میں چار افراد جانبحق

196

چمن گاڑی الٹنے سے 4 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں-

اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن میں چمن بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹ گئی کار میں موجود تین بچوں سمیت چار افراد جانبحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں-

مقامی انتظامیہ ریسکیو ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا ہے، گاڑی میں موجود افراد مردہ کاریز سے شہر کی طرف جارہے تھیں کہ اچانک گاڑی کے بریک فیل ہوجانے سے گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی-

چمن انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد جانبحق ہونے والوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی ہے-