قلات: دستی بم ہاتھ میں پھٹنے سے ایک شخص ہلاک

457

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں مبینہ طور پر نصیب اللہ ولد غلام محمد قوم محمدحسنی کے ہاتھ میں موجود دستی بم پھٹ گیا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئے-

ذرائع کے مطابق دھماکہ حادثاتی طور پر ہوا ہے جبکہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے شخص کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا-

دھماکے سے جائے وقوعہ پر موجود دیگر دو افراد نیاز اللہ ولد محمدعمر محمدشہی اور مجیب الرحمٰن ولد عبدالرازق جتوئی معمولی زخمی ہوگئے-

انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دھماکے میں جانبحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے، واقعہ کی مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے-

ادھر خاران سے اطلاعات ہیں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بیگ محمد ولد ٹکری بشام ساسولی نامی شخص ہلاک کردیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے-

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص سرکاری حمایت یافتہ گروہ سے تعلق رکھتا تھا تاہم ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔