تمپ میں پاکستانی فورسز پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

211

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں ایکسچینج کے قریب قائم پاکستانی فورسز کے چوکی پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ستائیس اگست بروز ہفتہ شام سات بجکر چالیس منٹ پر ہمارے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے تمپ قلات ایکسچینج کے قریب قائم پاکستانی فورسز کے چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا،دستی بم چوکی کے اندر جاکر گرا، حملے کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کو جانی و مالی نقصان کا سامنا رہا۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ حواس باختہ فورسز نے حملے کے ردعمل میں عام آبادی پر ماٹر گولے داغے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔عام آبادیوں پر حملہ آور ہونا پاکستانی فوج کے شکست کی علامت ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔