بولان میں پاکستانی فورسز پر بم حملہ

675
file photo

بلوچستان کے ضلع بولان میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

حملہ آج صبح پیراسماعیل میں منصور ٹاپ کے علاقے میں پاکستانی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پیدل اہلکاروں پر اس وقت کیاگیا وہ علاقے گشت کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہمنہیں کیے ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستانی فورسز پر یہ چوتھا حملہ ہے۔ گذشتہ روز ضلع کیچ میں دو مختلف حملوں میں پاکستانیفورسز کے دو اہلکار ہلاک اور کیپٹن زخمی ہوئے تھے جبکہ گذشتہ رات پنجگور میں نامعلوم افراد نے اینٹی نارکوٹیکس کے تھانے کودستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

مذکورہ حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم ان علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔