پنجگور میں فوجی آپریشن، تین افراد لاپتہ

745
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے کیلکور میں آج صبح سے پاکستان فوج کیجانب سے آپریشن جاری ہے جبکہ آپریشن میں پیدل فوجی دستوں کے علاوہ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیلکور کے علاقے کرکی میں آج صبح شروع ہونے والی فوجی آپرشن آخری اطلاعات تک جاری ہے جبکہ آپریشن میں تین افراد کے حراست بعد لاپتہ ہونے کے بھی اطلاعات ہیں۔

لاپتہ ہونے والوں میں دو کی شناخت اقبال اور عظیم سے ہوئی ہے جبکہ ایک کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق دوران آپریشن فورسز نے گھر گھر تلاشی کی جبکہ لوگوں کو زدوکوب کیا گیا۔ تاہم آپریشن کے دوران جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے ناہی انتظامیہ کا موقف تاحال سامنے آیا ہے۔