خضدار: فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک، احتجاجاً شاہراہ بند

463

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں پیر کے روز فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوا–

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے  فائرنگ کرکے  گل محمد شیخ کو موت کےگھاٹ اتار دیا –

واقعہ کے بعد لواحقین نے گل محمد شیخ کی نعش  شاہراہ پر رکھ کر احتجاج شروع کردی–

جسکے نتیجے میں کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ مکمل بند ہونے سے سینکڑوں مسافر اور دیگر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ۔ روزے اورگرمی کی حالت میں مسافروں شدید مشکلات کا سامنا ہے –

قتل کے وجوہات ابتک معلوم نہیں ہوسکے ہیں–