ڈیرہ بگٹی: تعمیراتی کمپنی کے گاڑی پر حملہ

532

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کی گاڑی کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تعمیراتی کمپنی کی گاڑی کو کوہلو کے علاقے لاسے زئی میں نشانہ بنایا گیا ہے جہاں روڈ کے کام کرنے والے کمپنی کے ایک ڈمپر کے نیچے بم بلاسٹ ہوا ہے۔

بم دھماکہ میں ایک ڈمپر گاڑی کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوا ہے۔

دھماکہ کے بعد علاقے کو فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔