غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی- نصیب اللہ مری

452

بلوچستان کے وزیر تعلیم نصیب اللہ مری نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو اسکولوں کا دورہ کرکے اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر حاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی -ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کے نام جاری مراسلہ میں صوبائی وزیر تعلیم نصیب اللہ مری نے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران ( ڈی ای اوز) کو ہدایت کی ہے کہ وہ سکولوں کا باقاعدگی سے دورے کرکے درس وتدرس کے عمل کی نگرانی کریں اور اساتذہ کی موجودگی کو یقینی بنائیں- تعیناتیوں سے غیر حاضراساتذہ کیخلاف سخت کارروائی کریں گے – مراسلہ میں افسران کو تاکید کی گئی ہے کہ جو افسران اس ضمن میں غفلت کا مظاہرہ کریں گے ان کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی، کیوں کہ اساتذہ کو سکولوں میں ڈیوٹی پر پابند کرنے کی ذمہ داری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کی ہے-

وزیر تعلیم نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ ہمارا وژن پڑھا لکھا بلوچستان ہے اس مقصد کیلئے ہم دن رات کام کررہے ہیں حکومت نے یکساں نصاب رائج کیا ہے نصاب کی کتب کو تمام سرکاری سکولوں تک پہنچا دیا ہے اب ہمیں اساتذہ کو ڈیوٹی کا پابند بنانا ہوگا، تاکہ شرخ خواندگی میں اضافہ اور پڑھے لکھے بلوچستان کے خواب کو عملی جامعہ پہنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے درس وتدریس کا عمل شدید متاثر ہوا ہے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تعلیمی نقصان کا ازالہ کریں گے۔