سانگان حملے میں فورسز کی دو اہلکار ہلاک کئے– بی ایل اے

456

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں سانگان میں پاکستان فورسز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-

بی ایل اے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 19 مارچ بروز ہفتہ سبی کے علاقے سانگان میں سوئی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے قابض فوج کے پیدل گشت کرنے والے اہلکاروں کو سنائپر اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

بی ایل اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے اور مقصد کے حصول تک دشمن فوج پر ہمارے حملے جاری رہینگی۔