تربت: شاہینہ شاہین اکیڈمی آف آرٹس کا قیام

347

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں شاہینہ شاہین اکیڈمی آف آرٹس کے مرکزی دفتر کا تربت میں افتتاح کیا گیا –

شاہینہ شاہین اکیڈمی آف آرٹس کی آفس کا افتتاح کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ریڈیو آرٹسٹ آر جے لبرین بلوچ نے کیا۔

اس موقع پر شاہینہ شاہین کی ہمشیرہ اور اکیڈمی کی چیئرپرسن معصومہ شاہین، ان کی والدہ، بہن ماروی رفیق، پنجگور سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ ربیعہ بلوچ، فرید گوادری کے علاوہ نوجوان فن کاروں اور سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

آرٹسٹ لبرین بلوچ نے کہا کہ شاہینہ شاہین اکیڈمی آف آرٹس علاقے میں آرٹس کے پروموشن میں سنگ میل کا کردار ادا کرے گی-

انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کا قیام علاقے کی خواتین و مرد آرٹسٹس کے فن کو پروان چڑھانے میں اہم کردار کا حامل ہے ۔ اس موقع پر معصومہ شاہین نے کہا کہ اکیڈمی کے قیام میں ضلعی انتظامیہ نے تعاون کیا ہے-

انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کے قیام سے علاقے میں فن اور فنکاروں کی صلاحیتیں پروان چڑھیں گی۔