پنجگور: کاروباری شخصیت و سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ سمیت چار افراد لاپتہ

1484

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکر کاروباری شخصیت و سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ سمیت چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے فورسز نے پنجگور کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکر چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت ملک میران، بالاچ، عقیل اور شبیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان میں سے ملک میران کو پنجگور کے علاقے عیسی اور دیگر کو وشبود سے حراست میں لیا گیا ہے۔

ملک میران کے بھائی بشیر احمد کا کہنا ہے کہ آج صبح 4:00 بجے پنجگور عیسیٰ میں میرے چھوٹے بھائی ملک میران ولد عبدالرشید کے گھر پر پاکستانی فوج اُن کے ریاستی دلاروں نے چھاپہ مار کر میرے بھائی نے ملک میران کو اُٹھاکر اپنے ساتھ لے گئے اور گھر والوں کو ہراساں کیا گیا اور گھر میں لوٹ مار شروع کرکے ایک پک اپ گاڑی سمیت گھر کے دیگر قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔