بلوچستان: 2021 میں 129 پرتشدد واقعات میں 57 خواتین سمیت 78 افراد قتل

175

بلوچستان میں سال 2021ء کے دوران تشدد کے 129 واقعات میں 78 افراد قتل ہوئے ہیں جن میں 57 خواتین اور 21 مرد شامل ہیں۔

سال 2020 میں غیرت کے نام پر قتل کے 49 واقعات میں 30 خواتین قتل ہوئیں۔

عورت فاؤنڈیشن کے خواتین پر تشدد سے متعلق سالانہ اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان میں اغواء کے 8 واقعات، قتل کے 29، گھریلو تشدد کے 28، خودکشی کے 2، غیرت کے نام پر 49، زیادتی و اجتماعی زیادتی کے 5 اور ہراسمنٹ کے 8 واقعات رپورٹ ہوئیں جن میں سب سے زیادہ 33 واقعات کوئٹہ، 30 واقعات نصیرآباد، 11 واقعات مستونگ سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

سال 2021ء کے دوران گھریلو تشدد کے واقعات میں 78 افراد کو قتل کیا گیا جن میں 57 خواتین اور 21 مرد شامل ہیں۔ 57 خواتین میں 30 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے 2 واقعات کوئٹہ اور ژوب سے رپورٹ ہوئیں۔

عورت فاؤنڈیشن کے رپورٹ کے مطابق خواتین پر تشدد کے کوئٹہ میں 33 واقعات، بارکھان میں 2، جعفرآباد میں 7، نصیرآباد میں 30، پشین، پنجگور، کوہلو، میں ایک، ایک، ژوب میں 6، خاران میں ایک، خضدار میں 6، قلعہ عبداللہ،سبی، قلات،ن وشکی، چاغی، قلعہ سیف اللہ میں دو،دو، مستونگ میں 11، لسبیلہ میں 9، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی اور کیچ میں 3، تین واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان کے دو اضلاع جھل مگسی، لورالائی میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہواہے۔