کیچ کے علاقے دشت میں قابض فورسز کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر اے

431

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ کیچ میں گذشتہ شام ہمارے سرمچاروں نے دشت کے پہاڑی علاقے مزنبند میں پنسن ندی پر قائم پاکستانی قابض فورسز کی چوکی پر اسنائپر رائفل اور راکٹوں سے حملہ کیا حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہینگے۔