بلال احمد، محمد اسحاق اور شیر محمد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے – نصراللہ بلوچ

567

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ بلال احمد،محمد اسحاق ولد عبداللہ نیچاری اور شیر محمد ولد غلام مصطفی نیچاری کے اہلخانہ نے ان سے ملاقات کی اور شکایت کی کہ بلال احمد،محمد اسحاق اور شیر محمد کو رواں سال 29 نومبر کی درمیانی شب سیکورٹی اداروں نے ولی آباد مستونگ روڑ کوئٹہ سے سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کیا اور انہیں حکومت کی طرف سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہے جس کے باعث وہ بہت پریشان ہیں –

نصراللہ بلوچ نے کہا کہ وہ ان تینوں لاپتہ نوجوانوں کے حوالے سے صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو سے رابطہ کیا اور انہیں لاپتہ نوجوانوں کی تفصیلات فراہم کی، میر ضیاء لانگو نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بلال احمد،محمد اسحاق اور شیر محمد کی بازیابی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا –

نصراللہ بلوچ نے اس امید کا اظہار کیا کہ جیسے پہلے میرضیاء لانگو نے لاپتہ افراد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کیا تھا وہ اب بھی بلال احمد،محمد اسحاق، شیر محمد سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کرے گا-