تربت انتظامیہ کے جانب سے شہریوں کو تنگ کرنے کی مذمت کرتے ہیں -آل پارٹیز کیچ

198

آل پارٹیز کیچ کے ترجمان نے جاری کردہ اپنے بیان میں ڈپٹی کمشنر کیچ کی جانب سے تربت میں موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کا یہ عمل خلاف قانون اور شہری حقوق کی خلاف ورزی ہے جسے مسترد کرتے ہیں-

ترجمان نے کہا کہ اس سے دو سال پہلے تربت میں ایف سی کی جانب سے موٹر سائیکل رجسٹرڈ کیے گئے ہیں دو سال کے بعد دوبارہ رجسٹریشن کا مقصد لوگوں کو ذہنی اذیت دینا اور تنگ کرنا ہے انتظامیہ نے آل پارٹیز اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر یہ فیصلہ کیا ہے اس کی کسی طورپر حمایت نہیں کرتے اور انتظامیہ کو. تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اس فیصلے پر نظرثانی کرے-

آل پارٹیز کیچ ترجمان کے جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کالے شیشوں کے خلاف کارروائی خوش آئند ہے اس کی حمایت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بلا تفریق ہر گاڈی سے بلیک اسٹیکر اتار دے –

ترجمان نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ عام لوگوں کے بلیک اسٹیکر اتار دیے جائیں اور جو بااثر یا پالے ہوئے لوگ ہیں جن کی وجہ سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوا یا ان کا نام مختلف جرائم میں لیا جاتا ہے ان کو اگر رعایت دی گئی تو اس کے خلاف سیاسی انداز میں مزاحمت کریں گے۔