کیچ: پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ

273

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں بدھ کی شام پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹوں پر حملے کی اطلاعات ہیں –

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے کولواہ میں پاکستانی فورسز کے چوکیوں پر بڑے ہتھیاروں سے حملہ کیا –

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی –

دوسری جانب عسکری حکام کی جانب سے حملوں کے بارے میں کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے –

خیال رہے کہ مزکورہ علاقوں میں اس سے پہلے پاکستانی فورسز پر حملہ ہوتے رہے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچستان میں متحرک آزادی پسند مسلح تنظیموں نے قبول کی ہیں –

تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے –