مشکے میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندہ کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

345

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج کے ایک کارندے کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح مشکے گجر بازار میں ایک ہوٹل کے اندر سرمچاروں کی فائرنگ سے ڈیٹھ اسکواڈ کے سر غنہ علی حیدر محمد حسنی کے زیر نگرانی کام کرنے والا ہارون ولد شکل ہلاک اور اس کا ایک ساتھی زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہارون مشکے، جھاؤ، گریشہ اور راغئے میں سرمچاروں کی مخبری، فوجی آپریشنوں اور گھروں کو نذر آتش کرنے میں پاکستانی فوج کے ساتھ تھا۔ وہ چوری ڈکیتی اور بلوچ خیر خواہ گھرانے کے خواتین کو جنسی حراسان کرنے سمیت کئی سماجی برائیوں میں ملوث تھا۔

ترجمان نے کہا کہ ایسے عناٖصر جو مقبوضہ بلوچستان کی آزادی کے خلاف قابض ریاست کا ساتھ دیں گے وہ کسی صورت بھی نہیں بخشے جائیں گے۔