مغربی بلوچستان میں مشرقی بلوچستان کے رہائشی شخص کی لاش برآمد

392

مشرقی بلوچستان کے رہائشی شخص کی لاش مغربی بلوچستان کے ساحلی شہر سے برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص مشرقی بلوچستان کے علاقے دشت زرین بگ کا رہائشی ہے جو حال میں مغربی بلوچستان میں رہائش پزیر تھا اور گذشتہ روز دوستوں کے ہمراہ چابہار گیا ہوا تھا جہاں سے اسکی لاش برآمد ہوئی ہے۔

جان بحق شخص کی شناخت یونس ولد ملا داؤد عرف کامریڈ میراس کے نام سے ہوئی ہے۔ مذکورہ شخص کو ساگر گوادر کے نام سے جانا جاتا ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکا جبکہ ماضی میں اس نوعیت کے واقعات کے حوالے سے قوم پرست حلقے پاکستانی خفیہ ایجنسیوں پہ الزام عائد کرتے تھے۔

خیال رہے مشرقی بلوچستان میں فوجی بربریت اور آپریشنوں کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ مغربی بلوچستان میں رہائش پزیر ہیں جبکہ وہاں بھی ان کو قتل کرنے کے واقعات ہر وقت رونما ہورہے ہیں۔