شمالی وزیرستان: فورسز پر حملہ، پاکستان فوج کے 4 اہلکار ہلاک

381

پاکستان کے قبائلی علاقے میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر حملہ کرکے چار اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وزیرستان کے علاقے میرعلی کے مقام پر پیش آیا جہاں چار اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار گاڑی سمیت لاپتہ ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں حولدار زاہد، حولدار اشیاق، لاس نائیک مجید اور لانس نائیک ولی شامل ہیں۔

ذرائع بتارہے ہیں کہ فیلڈر گاڑی بمعہ پولیس اے ایس آئی ڈرائیور جاوید لاپتہ ہے مذکورہ اہلکار علاقے شلپازئی بوبلی چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دے رہے تھے۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔