تربت: فوجی چوکی پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

359

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فوجی چوکی پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ تربت ائیرپورٹ روڈ پر قائم پاکستانی فوجی چوکی پر بدھ کی شام سرمچاروں نے دستی بم سے حملہ کیا۔ دستی بم چوکی کے اندر جا گری جس سے فورسز کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔