کوئٹہ سے دو نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

364

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار افراد کے جبری گمشدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے گذشتہ رات پاکستانی فورسز نے گھروں پر چھاپے مارکر فیاض بلوچ ولد حاجی محمد اعظم سرپرہ سکنہ جیل روڈ ہدہ اور جاوید شمس ولد شمس الحق سرپرہ سکنہ کیچی بیگ کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی کی قسم معلومات نہیں مل سکی ہے۔

خیال رہے حالیہ دنوں سی ٹی ڈی کی جانب سے جعلی کاروائیوں کے باعث جبری طور لاپتہ افراد کے لواحقین کے خدشات میں مزید اضافہ ہوا ہے کہ ان کے پیاروں کو جعلی مقابلوں قتل کیا جائے گا۔

دوسری جانب وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور بلوچ ایکٹوسٹس کی جانب سے لاپتہ افراد کے لواحقین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ لاپتہ افراد کے کوائف تنظیم کے پاس جمع کرائے تاکہ ان کے کیسز پر قانونی حوالے سے پیش رفت ہوسکے۔