مستونگ: روڈ حادثے میں 2 افراد ہلاک، 16 زخمی

241

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسافر بردار کوچ حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ سولہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حادثہ مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ ریکی بور کے مقام پر پیش آیا جہاں الامداد مسافر بردار کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

ہلاک و زخمیوں کو نواب غوث بخش میموریل اسپتال منتقل کردیا گیا۔