بھارتی اداکار و بک باس 13 کے فاتح انتقال کر گئے

176

شوبز خبروں کے مطابق بھارتی اداکار و ٹی وی ریالٹی شو بک باس 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں-

ممبئی کے کوپر ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ اداکار سدھارتھ شکلا 40 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ وہ بگ باس 13 جیتنے اور ٹی وی پر اپنے کردار کے لیے مشہور تھے۔

سدھارتھ شکلا نے 2008 کے ٹی وی شو بابول کی آنگن چھوٹے نا میں مرکزی کردار کے ساتھ اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ 2014 میں انہوں نے ہمپٹی شرما کی دلہنیا میں معاون کردار سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ وہ رئیلٹی شو بگ باس 13 اور خطروں کے کھلاڑی 7 کے فاتح کے طور پر ابھرے۔

بھارتی فلم انڈسٹری و ٹی وی اداکاروں نے ساتھی اداکار کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے –

اداکار سدھارت شکلا نے مشہور ٹی وی ڈرامہ بالیکاء ودو سمیت صاف دھان انڈیا جیسے شوز میں مرکزی کردار ادا کی ہے-