آواران فورسز پر حملہ : عسکری حکام کا سات اہلکاروں کی ہلاک و زخمی ہونے کی تصدیق

611

 

بلوچستان کے ضلع آواران میں مسلح افراد کے فوجی قافلے پر حملے میں سات اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں حکام نے حملے تصدیق کردی۔

حکام کے مطابق پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے فورسز کے قافلے پر حملہ کیا ہے حملے کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ آج مسلح افراد نے ضلع آواران کے علاقے پیرندر کنہرہ کی مقام پر چار گاڑیوں اور چار موٹر سائیکلوں پر مشتمل ایک فوجی قافلے پر حملہ کیا تھا۔

تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے جبکہ حکام نے اس حملے کی تصدیق کردی ہے۔