کوئٹہ:درزی کی دکان پر بم حملے کی ذمہ داری یو بی اے نے قبول کرلی

418

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے کوئٹہ میں دستی بم حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست خطے میں موجود تمام محکوم اقوام بلوچ، سندھی اور پشتون کے آزادی اور حقوق سلب کرنے والی ایک سیاہ تاریخ ہے۔

مزار بلوچ نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ آج جمعرات کے دن کوئٹہ کے علاقہ سریاب کیچی بیگ شہید چوک پہ واقع ایک درذی کے دکان پہ ہمارے سرمچاروں نے 12بجکر :40 منٹ پہ دستی بم سے حملہ کیا درذی اپنے دکان میں اسٹال لگا کر پاکستانی پرچم فروخت کررہا تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم بلوچستان میں قابض پاکستان کی جشن کی تقریبات منانے اور پاکستانی پرچم فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔