پسنی سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

298

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل پسنی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے.

تفصیلات کے مطابق پسنی کے علاقے جوڑی ہور کے قریب سے ایک تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت علی جان ولد الہی بخش سکنہ وارڈ نمبر 6 پسنی کے نام سے ہوئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان دو دن سے لاپتہ تھا تاہم قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ۔

دوسری جانب ذرائع بتارہے ہیں کہ اس کے سر پر گہرے زخم کے نشانات موجود ہیں۔ جس سے لگتا اس پر کسی آہنی راڈ سے حملہ کرکے اسے قتل کیا گیا ہے۔

تاہم انتظامیہ کا موقف تاحال اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے.