کیچ : فورسز کے زیر حراست نوجوان قتل

371

گذشتہ روز کیچ کے تحصیل تمپ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوجوان زیر حراست قتل ، اہلخانہ کو فون کرکے لاش لے جانے کے لئے کہا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کیچ کے تحصیل تمپ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے گہرام ولد نادل کو زیر حراست قتل کیا گیا ۔

واقع کی تصدیق کرتے ہوئے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کے اہلکاروں نے گہرام کے اہلخانہ کو فون پہ اطلاع دی ہے کہ گہرام حراست میں انتقال کرگئے ہیں اور لاش لے جائیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ نوجوان کو 12 جون کو فورسز نے تمپ کے علاقے کونشکلات سے دیگر تین لوگوں کے ہمراہ گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا۔