زیارت : مسلح افراد کے ہاتھوں 2 مزدور قتل

501

مسلح افراد نے ایک باغ سے تین مزدوروں کو اغواء کرنے کے بعد دو کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا ۔

زیارت کے یونین کونسل منہ سے نا معلوم مسلح افراد نے سبی کے رہائشی تین افراد جن میں  اللہ داد گورگیج،  شاید خان گورگیج اور جمال خان سہریانی کو اغواء کرنے کے بعد ایک میدانی علاقے میں فائرنگ کرکے دو کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کردیا ۔

مارے جانے والوں میں شاید گورگیج کی عمر 14 سال بتائی جارہی ہے ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق تینوں مزدور ایک مقامی ٹھیکیدار کے ساتھ باغات میں مزدوری کرتے تھے جن کو مسلح افراد نے اغواء کرکے قتل کردیا ۔

لاشوں اور زخمی شخص کو زیارت ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پہ زخمی جمال کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر خورشید عالم کی سربراہی میں انتظامیہ کے دیگر افراد نے موقع واردات کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ انہوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔