تجابان میں پاکستانی فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – یو بی اے

431

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب کیچ ہوشاب کے علاقے تجابان سی پیک روٹ پر پاکستانی آرمی کے مین کیمپ پر بلوچ سرمچاروں نے راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، سرمچاروں کے حملے میں قابض پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کو جانی و مالی نقصان پہنچایا اس حملے کی ذمہ داری یونائیٹڈ بلوچ آرمی قبول کرتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد قابض پاکستانی آرمی حواس باختہ ہو کر عام آبادی پر اندھا دھند فائرنگ اور ماٹر کے گولے بھی فائر کئے۔ اور سرمچاروں کو گھیراو کرنے کی کوشش کی بلوچ سرمچاروں نے بہتر حکمت عملی اپناتے ہوئے محفوظ مقامات پر پہنچ گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تجابان آرمی کا یہ مین کیمپ سی پیک روٹ کی حفاظت کے لیے بنائی گئی ہے اور م اپنے بلوچ عوام کو یہ تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی فوج اور چوکیوں سے دور رہیں بلوچ سرمچار کہیں اور کسی بھی وقت ان پر حملہ کر سکتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔