دراج کور میں ایک فوجی اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے – بی ایل ایف

307

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے آواران میں ایک فوجی اہلکار کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ کل جمعہ کی شام پانچ بجے ضلع آواران میں دراج کور میں قائم فوجی چوکی میں ایک اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔