کابل میں گرلز اسکول کے قریب دھماکے، 15 افراد ہلاک

254

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں دشت برچی کے علاقے میں ایک اسکول کے قریب دھماکوں کے 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کے روز سہ پہر کو کابل کے مغرب میں سید الشہدا ہائی اسکول کے قریب تین دھماکے ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ان دھماکوں میں 15 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ یہ دھماکے تین راکٹوں کے نتیجے میں ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی گروپ یا فرد نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طلباء اسکول چھوڑ رہے تھے۔ اسکول کے ٹیچر ابراہیم نے بتایا کہ پہلے کار بم دھماکا ہوا اور پھر کابل میں لڑکیوں کے اسکول کے قریب دو اور دھماکے ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کی اکثریت لڑکیاں ہیں۔