پسنی: پاکستان کوسٹ گارڈ کے گاڑی پر بم حملہ

1133
file photo

بلوچستان کے ضلع گوادر کے شہر پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈ کے گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں اہلکاروں کے جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق پسنی کے مرکزی شہر میں ہائی سیکنڈری اسکول کے گراؤنڈ میں پاکستان کوسٹ گارڈ کے گاڑی کو نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

حملے کے نتیجے میں اہلکاروں کے جانی اور مالی نقصانات کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیے ہیں۔