مارگٹ میں پاکستانی فوج پر بم حملہ، دشت میں موبائل ٹاور نذر آتش

352
فائل فوٹو:

بلوچستان کے علاقے مارگٹ میں پاکستانی فوج کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ دشت میں نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور کو نذر آتش کردیا۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے مارگٹ میں نامعلوم افراد نے روڈ کنارے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے پاکستانی فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں فورسز کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے تاہم جانی نقصانات کے حوالے سے تاحال حکام نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

دریں اثناء ضلع کیچ کے علاقے دشت میں نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور کو گذشتہ رات نذر آتش کردیا۔

دشت میں ہوت چات کے مقام پر نامعلوم افراد نے زونگ کمپنی کے ٹاور کو نذر آتش کیا اور فرار ہوگئے۔

مذکورہ دونوں علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں تاہم تاحال کسی تنظیم نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔