زامران میں ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ جھڑپ میں تین سرمچار ساتھی شہید ہوگئے – یو بی اے

1910

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز مغرب کے وقت تمپ کے علاقے زامران میں قابض فورسز کے علاقائی ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ اُس وقت ہمارے سرمچاروں کا سامنا ہوا جب سرمچار ساتھی تنظیمی مشن کو سرانجام دینے کے بعد اپنے کیمپ کے طرف آرہے تھے علاقائی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے پہلے سے گھات لگا کر وہاں پہ موجود تھے، جہاں جھڑپ شروع ہوئی۔

جھڑپ کے دوران ہمارے تین سرمچار ساتھی شہید ہوئے جن میں کیمپ کمانڈر خالد عرف بیبرگ بلوچ، عمران عرف جلال بلوچ، بلال عرف ماجد بلوچ شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ کیمپ کمانڈر خالد عرف بیبرگ بلوچ 2017 سے یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ساتھ منسلک تھے بیبرگ بلوچ ایک نڈر اور جانفشانی سے کام کرنے والے سرمچار تھے جو بعد میں اپنے مخلصی اور محنت سے شہادت کے دن تک کیمپ کمانڈر کے عہدے پہ فائز رہے۔ عمران عرف جلال بلوچ کا 2017 سے یوبی اے کے ساتھ وابستگی تھی، عمران عرف جلال بلوچ نے دو سال تک قلات کے محاذ پر شور و پارود کے علاقے میں مدبرانہ سوچ کیساتھ دفاع کیا اور بعد ازاں زامران کے محاذ پر خدمات دیئے جبکہ بلال عرف ماجد بلوچ جس نے 2019 سے یو بی اے کے پلیٹ فارم سے قابض دشمن کے خلاف اپنے مزاحمت کا آغاز کیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے تینوں شہیدوں کو مکمل تنظیمی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ شہید سرمچاروں کو وطن کی دفاع اور قربانی پر سرخ سلام پیش کرتے ہیں اور بلوچستان کی آزادی تک جہد و جہد جاری رکھینگے۔