کیچ: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

250

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

فائرنگ کا واقعہ گذشتہ روز عصر کے وقت کیچ کے علاقے دشت مچات کے قریب پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت پیرل ولد عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

تاہم حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔