پنجگور: گولڈ سمڈ لائن پر پاکستانی فوج پر حملہ، 1 اہلکار زخمی

297

مشرقی اور مغربی بلوچستان کو جدا کرنے والی گولڈ سمڈ لائن پر پنجگور کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فوج کو حملے میں نشانہ بنایا ہے، حملہ باڑ لگانے میں مصروف اہلکاروں پر کی گئی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق حملے میں فرنٹیئر کور کے ایک اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فرنٹیئر کور جیرک کیمپ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد فورسز کی مزید نفری مذکورہ مقام پر پہنچ گئی۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم پاکستانی فورسز پر اکثر حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے۔