بم حملے میں دو پاکستانی فوجی اہلکاروں کو نشانہ بناکر ہلاک کیا – بی ایل اے

384

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے پیراسماعیل میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ راشن کیلئے اپنے پوسٹ سے نیچے اُتر رہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں دشمن فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے حملے کے بعد دشمن فوج کا ساز و سامان اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے،