ہوشاپ میں منشیات کے اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

316

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کی رات سرمچاروں نے ہوشاپ میں صالح کریم داد کے منشیات کے اڈے کو نشانہ بنایا۔ ہوشاپ میں قائم اس اڈے میں تریاک، شراب سمیت تمام منشیات کا کاروبار کیا جاتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم اہل علاقہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے عناصر اور منشیات کے اڈوں سے دور رہیں، سرمچار ان کو کسی بھی وقت نشانہ بناسکتے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ اگر اس طرح کے اڈے بند نہیں کیے گئے تو اس زہر کے کاروبار کرنے والے اپنی جان و مال کے نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔