فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈز آسکر کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

180

فلمی دنیا کے معتبر ترین ایوارڈز آسکرز کی تاریخ  ایک بار پھر بڑھادی گئی ہے۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسکرز ایوارڈ کی تقریب میں مہمان شرکت کریں گے تاہم  یہ متعدد مختلف مقامات سے براہ راست نشر کی جائے گی جب کہ 73 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب اب 25 اپریل کو ہوگی۔

اکیڈمی ایوارڈز کے ترجمان نے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں اور نا ہی اب تک تقریب کےمیزبان کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔

عام طور پر آسکر ایوارڈ کی تقریب 3400 سیٹوں پر مشتمل لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد کی جاتی ہے تاہم عالمی وباء کی موجودگی میں کتنے لوگوں کو ایوارڈ تقریب میں شرکت کی اجازت ہوگی اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے۔

واضح رہے کہ  کورونا کے باعث پہلے یہ تقریب 28 فروری کو ہونی تھی۔