قوم و وطن کی ترقی میں نوجوانوں نے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے – فضل یعقوب

104

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کا مرکزی اجلاس چئرمین فضل یعقوب کی صدارت میں گذشتہ روز منعقد ہوا، جس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث رہیں۔

جن میں بلوچستان کی تعلیمی صورتحال، تنظیمی امور، تنقیدی نشست، تنظیمی پالیسی اور آئندہ کا لائحہ عمل شامل تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین نے کہا کہ کسی بھی قوم اور وطن کی ترقی میں نوجوانوں نے ہمیشہ اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

کسی بھی سماج کو ترقی کی ڈگر پر لانے کےلئے نوجوانوں کو صحت مند و تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا انہی باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کو انکی سماجی و قومی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کے لئے جدوجہد کرنی ہے۔

اجلاس میں شریک تنظیمی کارکنوں کی مشاورت سے رواں مہینے کی 14 تاریخ کو ایس ایس ایف کی جانب سے ایک روزہ سیمینار “سماج کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار” کے عنوان سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جس میں مختلف طبقہ فکر کے علم دوست، دانشور اور طلباء مقررین شرکت کریں گے۔