بولان فوجی آپریشن، دینار مزارانی بچوں سمیت فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

246

بلوچستان کے علاقے بولان میں فوجی آپریشن کے دوران کے دوران پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو اس کے بیٹوں کے ہمراہ حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ گذشتہ دنوں پاکستانی فورسز کی جانب بولان کے علاقے سارو اور گردنواح میں آپریشن کی گئی اس دوران فورسز نے ککی وڈھ کے مقام سے دینار مزارانی کو ان کے دو بیٹوں کے ہمراہ حراست میں لیکر لاپتہ کردیا جس کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

واضح دوران آپریشن فورسز کی زمینی فورسز نے مذکورہ علاقوں میں پیش قدمی کی تھی جبکہ انہیں فضائی کمک بھی حاصل تھی۔

حکام نے دینار مزارانی اور ان کے بیٹوں کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے۔